سی پو او فیصل آباد کا ڈولفن ہیڈکوارٹر کا دورہ

اطہر اسماعیل سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ایس ایس پی اپریشز کے ہمراہ ڈولفن ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے ڈولفن سکواڈ کے کنٹرول روم کا وزٹ کیا اور ملازمین کی بیرکس ،موٹر سائیکلزاورکوت کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے اچھی کارکردگی دکھانے والی ڈولفن فورس کی دس ٹیموں میں تعریفی سر ٹیفیکیٹ اور نقد انعام تقسیم کئے۔ آخر میں سٹی پولیس افیسر نے ڈولفن سکواڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس پبلک پارٹنر شپ کو فروغ دیں شہریوں کے ساتھ نرم رویہ روا رکھیں جہاں تک ممکن ہو شہریوں کی مدد کریں اپنےحسن سلوک سے عوام کا دل جیت لیں۔انہوں نے کہا عوام کی نظریں ڈولفن فورس پر ہیں لہذا جرائم کے خلاف ڈھال بن کراپنی اہلیت ثابت کریں۔

Friday, February 2, 2018