سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی سربراہی میں پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا

محمد سہیل چوہدری، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی سربراہی میں پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیاگیا۔جس کا مقصد پولیس ملازمان کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بناناتھا۔پریڈ میں ضلع ہذا سے پولیس افسران و ملازمان کے علاوہ ایلیٹ فورس،ڈالفن سکواڈ، ٹریفک پولیس اور لیڈیز اہلکاروں نےشرکت کی۔ اس دوران سٹی پولیس آفیسر نے پولیس گاڑیوں کی انسپکشن بھی کی۔
Monday, December 9, 2019