ڈی آئی جی کپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری نے سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ڈی آئی جی کپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری نے سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پولیس ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر سی پی او فیصل آباد کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس کے بعد سٹی پولیس آفیسر نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کا اولین فریضہ ہے ۔ تھانے کی سطح پر عوام کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ علاقہ کو ہر قسم کے جرائم سے پاک کیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں لہذا تمام آفیسر ایمانداری اور محکمہ کے ساتھ وفاداری، پروفیشنل ازم اور سخت محنت کو اپنا شعار بنائیں۔

Sunday, December 1, 2019