سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے شہداء اور دوران سروس وفات پانے والے پولیس اہلکاران کی بیواگان/ وارثان کے ساتھ ملاقات کی

محمد اظہر اکرم، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے شہداء اور دوران سروس وفات پانے والے پولیس اہلکاران کی بیواگان/ وارثان کے ساتھ ملاقات کی اور اُن میں امدادی رقم کے چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر سٹی پولیس افیسر شہداء کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے انہوں نے ورثاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاران ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ شہید اور وفات پا جانے والے اہلکاران کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑسکتے۔ انہوں نے پولیس اہلکاران کی بیوگان کی خیریت دریافت کی، ان سے مسائل پوچھے اور کہا کہ کسی بھی پریشانی کی صورت میں براہ راست مجھ سے رابطہ کریں۔

Thursday, November 14, 2019