فیصل آباد پولیس نے عید میلاد النبیﷺ مذہبی عقیدت اور جوش و خروش سے منانے کیساتھ ساتھ شہر بھر میں سکیورٹی ڈیوٹی بھی سرانجام دی

فیصل آباد پولیس نے عید میلاد النبیﷺ مذہبی عقیدت اور جوش و خروش سے منانے کیساتھ ساتھ شہر بھر میں سکیورٹی ڈیوٹی بھی سرانجام دی۔ اس سلسلہ میں محمد اظہر اکرم سٹی پولیس افیسر فیصل آباد نے میلاد کمیٹی کے ہمراہ گھنٹہ گھر چوک میں میلاد کیک کاٹا اور وہاں مذہبی اجتماع میں شرکت کی انہوں نے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمیں امن، سلامتی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عشق رسولؐ ہمارا ایمان ہے آخر میں سی پی او فیصل آباد نے سیرت النبیﷺ کے مختلف پہلوں پر روشنی بھی ڈالی۔

Tuesday, November 12, 2019