سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے پولیس لائنز کمپلیکس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران اور ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ اورنقد انعامات سے نوازا

محمد اظہر اکرم، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد اور سید علی رضا، ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس لائنز کمپلیکس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران اور ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ اورنقد انعامات سے نوازا۔
سی پی او فیصل آباد نے انعام وصول کرنے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی اپنی کارکردگی کو اسی طرح قائم رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرہ تنگ کریں تا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جاسکے۔

 
Monday, November 4, 2019