سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے تھانہ سرگودھا روڈ کی انسپکشن کی

محمد اظہر اکرم، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے تھانہ سرگودھا روڈ کی انسپکشن کی۔ اس دوران سٹی پولیس آفیسر نے تمام تھانہ جات کے ریکارڈ کو چیک کیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس افیسر نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کریں اور مجرمان اشتہاریوں کی زیادہ سے زیادہ گرفتاری عمل میں لائیں۔

آخر میں سٹی پولیس آفیسر نے فرنٹ ڈیسک کا وزٹ کیا اور عملہ کو سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور ان کے مسائل جلد از جلد حل کروانے کی ہدایت کی۔

Monday, September 30, 2019