ایس ایس پی آپریشنز نے ڈولفن جوانوں کو بریفنگ دی اور پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے ڈولفن اہلکار محمد شاہد کی حوصلہ افزائی کی

سید علی رضا، ایس ایس پی آپریشنز نے ڈولفن جوانوں کو بریفنگ دی اور پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے ڈولفن اہلکار محمد شاہد کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولنگ کے نظام کو بہتر بنائیں اور دوران پیٹرولنگ اپنے گرد و نواح اور مشکوک افراد پر کٹری نظر رکھیں۔ اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں۔ تا کہ لوگوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہو۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 18.09.19 کو علاقہ تھانہ فیکٹری ایریا میں موٹر سائیکل چھینے جانے کی کال موصول ہوئی۔ جس پر ڈولفن ٹیم نے ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے گھیرا ڈال کر ملزمان کو روک کیا۔ جس پر ملزمان نے پولیس ملازمان پر سیدھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں محمد شاہد 3556 زخمی ہوا۔ جوابی کارروائی میں ملزم محمد ندیم زخمی ہوا جس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Thursday, September 19, 2019