ایس پی اقبال ڈویثرن نے پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کروایا

ڈاکٹر فہد مختار، ایس پی اقبال ڈویثرن نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے احکامات کی روشنی میں پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کروایا۔ پریڈ میں ضلع پولیس، ڈولفن سکواڈ، ٹریفک سٹاف اور ایلیٹ پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا۔
بعد ازاں ایس پی اقبال نے پولیس وہیکلز کا معائینہ کیا اور گاڑیوں کی حالت اور صفائی کا جائزہ لیا۔انہوں نے انچارج ایم ٹی کو پولیس وہیکلز کی مناسب دیکھ بھال اور بروقت ریپئر کروانے کی ہدایت بھی کی۔

Monday, September 16, 2019