سٹی پولیس آفیسر نے دیگر افسران کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالہ سے مرکزی امام بارگاہ کی سکیورٹی، جلوس ڈیوٹی اور جلوس روٹ کو چیک کیا

محمد اظہر اکرم، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے غلام محمود ڈوگر، ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد، کمشنر فیصل آباد اور دیگر افسران کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالہ سے مرکزی امام بارگاہ کی سکیورٹی، جلوس ڈیوٹی اور جلوس روٹ کو چیک کیا۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے سیکورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئے مزید بہتر کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ محرم الحرام کی سیکورٹی میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

Saturday, September 7, 2019