سٹی پولیس آفیسر نے ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایس ایچ اوز، محرران اور دفتری عملہ کے ساتھ میٹنگ کی

محمد اظہر اکرم، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے سید علی رضا، ایس ایس پی آپریشنز اور سید ندیم عباس، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے ہمراہ ضلع کے تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایس ایچ اوز، محرران اور دفتری عملہ کے ساتھ میٹنگ کی۔
اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ ضلع ہذا میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی حراست، تشدد یا کوئی غیر قانونی سرگرمی ہرگز برادشت نہیں کی جائے گی۔ سائلین سے خوش اخلاقی اور محبت سے پیش آئیں۔ حوالات تھانہ میں ترجمہ والے قران پاک رکھوائے جائیں اور حوالات تھانہ میں لگائے گئے کیمرہ جات کو ہر صورت فعال رکھا جائے۔

Saturday, September 7, 2019