سٹی پولیس آفیسر نے یوم دفاع کی مناسبت سے پاک فوج اور پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے یادگار شہدا پر حاضری دی

محمد اظہر اکرم، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے غلام محمود ڈوگر، ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد و دیگر افسران کے ہمراہ یوم دفاع کی مناسبت سے پاک فوج اور پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے یادگار شہدا پر حاضری دی۔ جہاں پر پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی۔ یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلیے دعا کی گئی۔ اس موقع پر سٹی پولیس افیسر لانس نائک امتیاز کے گھر گئے اور شہداء کے ورثاء کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

 
Friday, September 6, 2019