سٹی پولیس آفیسر نے تھانہ صدر تاندلیانوالہ کا دورہ کیا

محمد اظہر اکرم، سٹی پولیس آفیسر نے تھانہ صدر تاندلیانوالہ کا دورہ کیا۔ جہاں پر سٹی پولیس آفیسر نے تھانہ کی از سر نو تعمیر و مرمت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ پولیس سٹاف کو اچھا ماحول دیے بغیر معیاری پولیسنگ ممکن نہیں ہے۔
تھانہ صدرتاندلیانوالہ میں سٹی پولیس آفیسر نے شہریوں کے مسائل سنے جن کے حل کیلئے انہوں نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

Friday, September 6, 2019