تھانہ لنڈیانوالہ میں دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ، محمد ریاض نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ساجد عرف ساجو گینگ کوگرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان ساجد عرف ساجو اور ضیا الرحمان سے شہریوں سے چھینے گئی نقدی 3 لاکھ 65 ہزار، 2 موٹر سائیکلز، 6 موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزمان دیگر تھانہ جات کو ڈکیتی جیسی سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Sunday, September 1, 2019