سٹی پولیس آفیسر نے ضلع میں جرائم کی روک تھام کے لیے نمبردارن کے لیےویلج آئی موبائل اپلیکیشن متعارف کروائی

محمد اظہر اکرم، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے غلام محمود ڈوگر، ریجنل پولیس آٖفیسر فیصل آباد، کمشنر فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کے ہمراہ ضلع فیصل آباد کے نمبرداران سے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ریجنل پولیس آفیسر نے نمبرداران اور پولیس کے درمیان باہمی اعتماد اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کیلئے ویلج آئی موبائل اپلیکیشن متعارف کروائی۔ 
اس اپلیکیشن کا مقصد نمبرداران کی مدد سے جرائم، منشیات اور دیگر معاشرتی ناسوروں سے مکمل چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔ نمبرداران اس اپلیکیشن کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر، ٹھیکری پہرہ کے متعلق اطلاع بھیج سکتے ہیں۔ سٹی پولیس آفیسر نے تمام سنیئر افسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ نمبرداران کی طرف سے موصول ہونے والی اطلاع پر بروقت کارروائی کی جائے۔ اور مزید کہا کہ ویلج آئی آپیکیشن کی مدد سے کمیونٹی پولیسنگ، عوام میں پولیس کے لیے اعتماد، علاقہ میں امن و امان اور جرائم کی صورتحال میں خاظر خواہ کمی آئے گی۔

Sunday, September 1, 2019