سٹی پولیس افیسر فیصل اباد نے تاجروں اور صنعت کاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا

محمد اظہر اکرم، سٹی پولیس افیسر فیصل اباد نے تاجروں اور صنعت کاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ صنعت کار و تاجر معاشرے میں خصوصی اہمیت رکھتے ہیں جن کو سہولیات کی فراہمی بہت ضروری ہے۔ اسی لئے چیمبر میں پولیس خدمت مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
یہ مرکز وہیکل کلیئرنس سرٹیفکیٹ، رپورٹ گمشدگی دستاویزات، کریکٹر سرٹیفکیٹ، جنرل پولیس ویریفیکشن، جرم کی اطلاع، ایف آئی آر کی کاپی، خواتین پر تشدد کے متعلق قانونی رہنمائی، اندراج کرایہ داران، اندراج گھریلو ملازمین، ڈرائیونگ لرنر پرمٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس اور انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جیسی سہولیات فراہم کرئے گا۔

Friday, August 23, 2019