سید علی رضا، ایس ایس پی آپریشنز، فیصل آباد نے پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کروایا

سید علی رضا، ایس ایس پی آپریشنز، فیصل آباد نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے احکامات کی روشنی میں پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کروایا۔ پریڈ میں ضلع پولیس، ڈولفن سکواڈ، ٹریفک سٹاف اور ایلیٹ پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا۔ ایس ایس پی اپریشنز نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پریڈ کروانے سے ڈسپلن میں بہتری آئے گی۔مزید کہا کہ دوران ڈیوٹی تمام پولیس اہلکاران پبلک سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

Monday, August 19, 2019