جشن آزادی کے سلسلے میں کمشنر آفس فیصل آباد میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی

امروز جشن آزادی کے سلسلے میں کمشنر آفس فیصل آباد میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں کمشنر فیصل آباد محمود جاوید بھٹی، آر پی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگر، ڈی سی فیصل آباد، سی پی او فیصل آباد محمد اظہر اکرم سمیت پارلیمنٹیرینزاورمعززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کے دوران پولیس کے چاک وچوبند دستہ نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے۔آج کے دن ہم ملکی سلامتی ،امن وامان کے قیام اور عوام کے تحفظ کی قسم کھاتے ہیں۔ فیصل آباد پولیس شہریوں کے تحفظ کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ سی پی او فیصل اباد نے مزید کہا کہ یوم آزادی یوم کشمیر کے طور پر بھی منایا جا رہا ہے ہم اس مشکل وقت میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Wednesday, August 14, 2019