سی پی او فیصل آباد محمد اظہر اکرم نے دیگر افسران و ملازمان کے ہمراہ عید الضحیٰ کی نماز جامع مسجد پولیس لائن میں ادا کی

کمشنر فیصل آباد محمود جاوید بھٹی،آر پی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگر، سی پی او فیصل آباد محمد اظہر اکرم نے دیگر افسران و ملازمان کے ہمراہ عید الضحیٰ کی نماز جامع مسجد پولیس لائن میں ادا کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔ جس کے بعد سی پی او فیصل آباد جوانوں میں گھل مل گئے انہیں عید ملے اور مبارک باد دی۔ اس کے بعد تمام افسران نے درجہ چہارم کے ملازمین میں عیدی اور تحائف تقسیم کیے۔ خصوصی دن کی مناسبت سے سی پی او فیصل آباد کی طرف سے پولیس افسران کیلئے بڑے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے شہریوں کو بھی عید کی مبارک باد پیش کی اور اخوت اور بھائی چارہ کی فضاء قائم رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان حائل خلاء کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔

Monday, August 12, 2019