تھانہ نشاط ااباد میں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

ایس ایچ او تھانہ نشاط اباد میاں عابد نے محمد اقبال فرید ائے ایس آئی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دیسی شراب تیار کرنے والے ملزم اشرف عرف اشری کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم کے قبضہ سے 50 لیٹر شراب، چالو بھٹی اور شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Saturday, August 10, 2019