بدنام زمانہ کار چور اور ڈکیت گرفتار

علی اکرام ASI/CIA نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اغواء برائے تاؤان، ڈکیتی اور کار چوری کے مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری عباس علی ولد ذوالفقار قوم ملک سکنہ چک جھمرہ کو ٹیکنکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ مذکور لاہور اور ننکانہ پولیس کو بھی مطلوب تھا۔ مجرم اشتہاری سے چار مسروقہ کاریں، ایک موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے مجرم سے تفتیش کا آغار کر دیا ہے۔

 
 
 
Saturday, August 10, 2019