تھانہ نشاط آباد میں اغواء ہونے والا بچہ بازیاب

ڈی ایس پی سرکل نشاط آباد، عطا الرحٰمن نے ایس ایچ او تھانہ نشاط آباد، میاں عابد اور اس کی ٹیم کے ہمراہ اغواء ہونے والے تصور عباس ولد صفدر بعمر 5 سال کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 03.08.19 کو چک نمبر 100 ج ب کڑی والا علاقہ تھانہ نشاط آباد سے تصور عباس ولد صفدر قوم گل بعمر 5 سال کو سونیا اور کامران مقصود نے اغواء کر لیا اور بچے کی بازیابی کے لیے ڈیڑھ لاکھ تاوان طلب کیا۔ ایس پی مدینہ ٹاؤن کی سربراہی میں ٹیم نے کیسل ہوٹل لاری اڈہ سے ملزمان کامران اور سونیا کو گرفتار کر کے 30 ہزار روپے رقم تاؤان اور چوری شدہ موبائل فون بھی برآمد کر لیا۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

Friday, August 9, 2019