ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کروایا

سید ندیم عباس، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، فیصل آباد نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے احکامات کی روشنی میں پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کروایا۔ پریڈ میں ڈولفن سکواڈ اور ایلیٹ پولیس کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔ سی پی او فیصل آباد نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پریڈ کروانے سے آپ کی فزیکل فٹنس اور ڈسپلن میں بہتری آئے گی۔ جس سے آپ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں گے۔

Monday, July 29, 2019