تھانہ بلوچنی میں اغواء ہونے والا 6 ماہ کا بچہ بازیاب

جاوید اقبال، ایس ایچ او تھانہ بلوچنی کو منظور ولد بشیر احمد نے درخواست دی کہ اس کے پوتے نعمان ولد عمران بعمر 6 ماہ کو عرفان اور ایک کس نامعلوم عورت نے اغواء کر لیا ہے۔ جس پر مغوی نعمان کی برآمدگی کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی ۔ جس نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار جبکہ مغوی نعمان کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
 
Monday, July 22, 2019