سٹی پولیس آفیسر نے پولیس لائنزمیں جنرل پریڈ کا انعقاد کروایا

محمد اظہر اکرم، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے احکامات کی روشنی میں پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کروایا۔ پریڈ میں ڈولفن سکواڈ اور ایلیٹ پولیس کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔ سی پی او فیصل آباد نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پریڈ کروانے سے آپ کی فزیکل فٹنس اور ڈسپلن میں بہتری آئے گی۔ جس سے آپ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں گے۔
سی پی او فیصل آباد نے پولیس لائن میں موجود حسیب شہید میس میں دیے جانے واالے کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا اور کھانے کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

Monday, July 15, 2019