کانسٹیبلز کی ترقی کے لیے لسٹ ائے کے تحریری محکمانہ امتحان کا انعقاد

سٹی پولیس افیسر فیصل آباد کی ہدایت پر کانسٹیبلز کی ترقی کے لیے A لسٹ کے تحریری محکمانہ امتحان کا انعقاد علی رضا سید، ایس ایس پی آپریشن کی زیر نگرانی پولیس لائن میں کیا گیا۔ 
سٹی پولیس آفیسر اور ایس ایس پی آپریشنز نے پورے امتحانی عمل کو شفاف اور میرٹ پر یقینی بنانے کے لیے خود سپرویثرن کی۔ محکمانہ امتحان میں1000 سے زائد کانسٹیبلز نے حصہ لیا۔ تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے کانسٹیبلز کا بعد ازاں انٹرویو بھی لیا گیا۔

Sunday, July 14, 2019