سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزمان گرفتار

مورخہ09.07.19 کو 2 کس نامعلوم ملزمان نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلستان کالونی کے سامنے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا تھا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر نے ایس ایچ او سرگودھا روڈ کو ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان ولید آصف ولد محمد آصف اور اسامہ ولد ملک ندیم کو شناخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ جن کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد ہوا۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

Wednesday, July 10, 2019