تھانہ سول لائن میں بدنام زمانہ کار چور گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائن، شاہد سرور علوی نے اپنی ٹیم رانا نجم الحسن ASI و ملازمان کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ دو کس کار چوروں اویس لاہوری اور ابوبکر کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان ضلع فیصل آباد سے گاڑی چوری کر کے پشاور میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان سے 6 عدد کاریں، 7 عدد موٹر سائیکل، 110،000 روپے نقدی اور ایک پسٹل برآمد ہوا ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Tuesday, July 2, 2019