تھانہ لنڈیانوالہ میں بدنام زمانہ مویشی چوری و ڈکیٹی کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار

ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ، نوید اسلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ مویشی چوری و ڈکیٹی کرنے والے پانچ رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں پرویز ولد نوشیر، ثنااللہ ولد سردار، بابر ولد خصر حیات، صدی احمد ولد اقبال ، ریاض احمد ولد شماں شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان سے چار لاکھ روپے نقدی اور چوری کئے گئے مویشی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان 14 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھے جن سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
Friday, June 28, 2019