تھانہ ملت ٹاون میں پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

ایس ایچ او تھانہ ملت ٹاون، ارم رضا شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیٹی کرنے والے پانچ رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں بہادر علی، اشفاق، محمد ذیشان، محمد عرفان، محمد بوٹا شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، تین موٹر سائیکلز اور اسلحہ آتشیں برآمد ہوا۔ ملزمان تھانہ ملت ٹاون کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ جن سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
 
Friday, June 28, 2019