پولیس موبائل خدمت مرکز کی سہولیات بہت جلد آپ کی دہلیز پر میسر ہونگی

محمد اظہر اکرم، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے پولیس موبائل خدمت مرکز کا وزٹ کیا اور جلد از جلد پولیس موبائل خدمت مرکز سروس شروع کرنے کی ہدایت کی۔ پولیس موبائل خدمت مرکز سے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ ملے گا اور مختلف تحصیل کے شہریوں کو مختلف پولیس خدمات کے حصول کیلئے فیصل آباد آنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
پولیس موبائل خدمت مرکز کی طرف سے شہریوں ان کی دہلیز پر فراہم کی جانے والی سہولیات میں وہیکل کلیئر نس سرٹیفکیٹ، رپورٹ گمشدگی دستاویزات، کریکٹر سرٹیفکیٹ، جنرل پولیس ویریفیکشن، جرم کی اطلاع، ایف آئی آر کی کاپی، خواتین پر تشدد کے متعلق قانونی رہنمائی، اندراج کرایہ داران، اندراج گھریلو ملازم، ڈرائیونگ لرنر پرمٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، بین الاضلاعی تجدید ڈرائیونگ لائسنس اور انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ شامل ہیں۔

Sunday, June 16, 2019