سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ماڈل پولیس اسٹیشنوں کو فنڈ کی تقسیم کی

محمد اظہر اکرم، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ماڈل پولیس اسٹیشنوں کو فنڈ کی تقسیم، ان کی کارکرگی اور وہاں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے پولیس کمپلیکس میں میٹنگ کی۔ 

اس موقع پر سٹی پولیس افیسر نے ماڈل پولیس اسٹیشنوں کے ہرایس ایچ او اور محرر کو تھانہ میں آنے والوں کو چائے پلانے، ملزمان کو کھانا کھلانے اور تھانہ کی صفائی ستھرائی کیلئے فنڈزدیئے اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ ماڈل پولیس اسٹیشنوں کا قیام صرف عمارتوں کی نہیں بلکہ پولیس کی سوچ، رویئے اور ترجیحات کی تبدیلی کا نام ہے۔ انہوں نے کہا ماڈل پولیس اسٹیشنوں کے قیام کا مقصد مصیبت میں مبتلا لوگوں کو بہتر ماحول میں اُن کے مسائل کے حل کو یقینی بنانا ہے۔

Saturday, June 15, 2019