سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے اچھی کارکردگی دکھانے والے ڈولفن سکواڈ کے جوانوں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اورنقد انعامات سے نوازا

محمد اظہر اکرم، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد اور سید علی رضا، ایس ایس پی آپریشنز نے اچھی کارکردگی دکھانے والے ڈولفن سکواڈ کے جوانوں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اورنقد انعامات سے نوازا۔ سی پی او فیصل آباد نے انعام وصول کرنے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈولفن اسکواڈ فیصل آباد پولیس کا ہر اول دستہ ہےجو پولیس کے امیج کو بہتر بنانے کے لیےقائم کیا گیا ہے۔ آپ نا صرف لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کریں گے بلکہ شہریوں کو کسی بھی مشکل کی صورت میں مددفراہم کریں گے۔

Friday, May 31, 2019