سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد دوران مقابلہ زخمی ہونے والے کنسٹیبلان شاہ جمال اور ارشد کی عیادت کیلئے سول ہسپتال گئے

محمد اظہر اکرم، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد، غلام محمود ڈوگر، ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد، کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کے ہمراہ دوران مقابلہ زخمی ہونے والے کنسٹیبلان شاہ جمال اور ارشد کی عیادت کیلئے سول ہسپتال گئے۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے زخمی ملازمان کو اُن کی بہاردی پر شاباش دی اور بہترین علاج و معالجہ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 29.05.19 کو ایگل سکواڈ بسلسلہ گشت چک نمبر 223 ر ب نیا موآنہ علاقہ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی موجود تھے کہ دو موٹرسائیکلز 125 پر چار اشخاص آئے۔ جن کو ایگل سکواڈ نے مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی تو مشکوک افراد نے پسٹل نکال لیے۔ ایگل سکواڈ نے موقع پر دو اشخاص کو قابو کر لیا۔ ملزمان ایگل سکواڈ سے گتھم گھتا ہوگئے اور دیگر ملزمان نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لئے ملازمان پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں کنسٹیبل شاہ جمال 4326 کو ٹانگ پر فائر لگا جبکہ کنسٹیبل ارشد 7267 کو کمر پر فائر لگا۔ عوام الناس کی حفاظت کے پیش نظر جوابی فائرنگ نہ کی گئی۔ اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ جن کی گرفتاری کیلئے ریڈ کئے جارہے ہیں۔
تمام شہریوں سے التماس ہے کہ ہمارے شیر جوانوں کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔۔۔

Thursday, May 30, 2019