ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی نے خالد ٹاون لاہور سے اغواء ہونے والی بچی آوماما بعمر 7 سال کو تلاش کر کے اُس کے والدین کے حوالے کر دیا

عامر مشتاق، ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی نے خالد ٹاون لاہور سے اغواء ہونے والی بچی آوماما بعمر 7 سال کو تلاش کر کے اُس کے والدین کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دوران گشت ڈی گروانڈ میں ایس ایچ او پیپلز کالونی کو آوماما روتی ہوئی نظر آئی۔ پتہ جوئی کرنے پر معلوم ہوا کہ آوماما خالد ٹاون، کاہنہ لاہور کی رہائشی ہے۔ جب تھانہ کاہنہ لاہور رابطہ کیا گیا تو علم ہوا کہ آہوماما کو سونیا نے 26.05.2019 کو اغواء کیا تھا جس کا مقدمہ بھی تھانہ کاہنہ لاہور میں درج ہے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی نے آوماما کے والدین کو ٹریس کرتے ہوئے اُسے والدین تک پہنچایا۔

Wednesday, May 29, 2019