ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کے مقدمہ کو ٹریس کرتے ہوئے دو کس ملزمان اویس اور قمر کو گرفتار کر لیا

عبد المجید، ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کے مقدمہ کو ٹریس کرتے ہوئے دو کس ملزمان اویس اور قمر کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 20.03.17 بوقت 9 بجے رات احمد حسن ولد علی گوہر پیدل اپنی رہائش گاہ کی طرف جا رہا تھا کہ دو کس نامعلوم اشخاص موٹر سائیکل پر آئے اور احمد حسن کو فائر مار کر قتل کر دیا۔ ایس ایچ او، کھرڑیانوالہ نے تمام ٹیکنکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے آلہ قتل برآمد کر لیا جن سے مزید انٹروگیشن عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Wednesday, May 29, 2019