سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کے ہمراہ شہر کی مختلف امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو چیک کیا

محمد اظہر اکرم، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کے ہمراہ شہر کی مختلف امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو چیک کیا اور یوم علیؓ کے موقع پر منعقد ہونے والے جلوس ہائے کے روٹ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے سیکورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئے مزید بہتر کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ یوم علیؓ کے موقع پر سیکورٹی میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

Saturday, May 25, 2019