یوم علیؓ کے دوران شہر میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کی گئی

یوم علیؓ کے دوران شہر میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کی گئی۔جسکی صدارت غلام محمود ڈوگر ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ریجن نے کی۔اس موقع پراظہر اکرم، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے یوم علیؓ کےموقع پر کیئے گئے سکیورٹی انتظامات کی بریفنگ دی۔
میٹنگ میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کی فضاء قائم رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ یوم علیؓ کےموقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے سی پی او فیصل آباد نے تمام مذہبی حلقوں سے اپیل کی کہ شہر کے امن وامان کو ہرصورت میں بحال رکھا جائے۔

Friday, May 24, 2019