سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے صوفی محمد برکت علی لدھیانویؒ دربار کی سکیورٹی کو چیک کیا

محمد اظہر اکرم، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے صوفی محمد برکت علی لدھیانویؒ دربار کی سکیورٹی کو چیک کیا۔اس موقع پر سٹی پولیس افیسر نے ڈیوٹی پر مامور افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے موقع پر دربار کی سکیورٹی میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

آخر میں سٹی پولیس آفیسر نے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔

Tuesday, May 21, 2019