سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے سید علی رضا، ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد کے ہمراہ کمال پور انٹرچینج پر قائم پولیس چیک پوسٹ کا دورہ کیا

محمد اظہر اکرم، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے سید علی رضا، ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد کے ہمراہ کمال پور انٹرچینج پر قائم پولیس چیک پوسٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے سکیورٹی بہتر بنانے کے لئے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔اور چیک پوسٹ پر موجود پولیس ملازمان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دوران ناکہ بندی جرائم پیشہ عناصر پر عقابی نظر رکھیں۔ مشکوک گاڑیوں کو چیک کریں۔ اور شہریوں کے ساتھ نرم رویہ رکھیں۔

Saturday, May 11, 2019