سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کے ہمراہ سدھار سبزی منڈی فیصل آباد کا دورہ کیا

محمد اظہر اکرم، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کے ہمراہ سدھار سبزی منڈی فیصل آباد کا دورہ کیا اور وہاں سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی، ان کی بولیوں کے عمل اور قیمتوں کاجائزہ لیا۔ سی پی او فیصل آباد نے اس موقع پر کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کسی کو ناجائز منافع خوری اور ضروری اشیائے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گے۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کواشیاء خورد ونوش کی قیموں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Friday, May 10, 2019