سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا

محمد اظہر اکرم، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا۔ سی پی او فیصل آباد نے انعام وصول کرنے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دیں شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کریں اور مشکل حالات میں انہیں مددفراہم کریں۔

Thursday, May 9, 2019