سٹی پولیس آفیسر فیصل آبادنے شہر کے مختلف رمضان بازاروں کا دورہ کیا

محمد اظہر اکرم، سٹی پولیس آفیسر فیصل آبادنے شہر کے مختلف رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے رمضان بازار کی سکیورٹی کو چیک کیا۔ اور رمضان بازار میں اشیاء خوردونوش بالخصوص آٹے ، چینی ، دالیں اور سبزیوں کے معیار کو چیک کیا اور ان کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے خریداری کرنے کے لیے آنے والے صارفین سے بات چیت کی اور اشیاء کی کوالٹی کے بارے میں دریافت کیا۔

Wednesday, May 8, 2019