سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کے ہمراہ سدھار سبزی منڈی فیصل آباد کا اچانک دورہ کیا

محمد اظہر اکرم، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کے ہمراہ سدھار سبزی منڈی فیصل آباد کا اچانک دورہ کیا اور وہاں سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی، ان کی بولیوں کے عمل اور قیمتوں کاجائزہ لیا۔ سی پی او نے اس موقع پر کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کسی کو ناجائزمنافع خوری اوراشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گے۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کواشیاء خورد ونوش کی قیموں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

Tuesday, May 7, 2019