ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد نے ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کے محرران سے میٹنگ کی

سید علی رضا، ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد نے ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کے محرران سے میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران ایس ایس پی آپریشنز نے محرران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہ آپ اپنی ڈیوٹی نہایت ایمانداری سے انجام دیں اور تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ کسی بھی سائل کو تنگ نہ کیا جائے۔ اور ماہ رمضان کے موقع پر مساجد اور دیگر مقدمات پر بروقت ڈیوٹی کو روانہ کیا جائے۔ تا کہ کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقع رونما نہ ہو۔

Tuesday, May 7, 2019