سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے غلام محمود ڈوگر، آر پی او فیصل آباد، ڈی سی فیصل آباد اور دیگر سنئیر افسران کے ہمراہ پولیس لائنز میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اکرام سے ملاقات کی

ایس ایس پی، محمد اظہر اکرم، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے غلام محمود ڈوگر، آر پی او فیصل آباد، ڈی سی فیصل آباد اور دیگر سنئیر افسران کے ہمراہ پولیس لائنز میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اکرام سے ملاقات کی ۔ جس میں رمضان المبارک کے دوران امن و امان کی صورت حال کو برقرار اور مستحکم رکھنے کے معاملات پر غور کیا گیا۔ 
اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ ماہ رمضان میں سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں پولیس خصوصی گشت کا اہتمام کرے گی، مساجد کے باہر سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی دینگے تاہم مساجد کی انتظامیہ اپنے رضا کاروں کو بھی اس مقصد کے لئے تیار کرے۔ پولیس ان رضاکاروں کو ٹریننگ دے گی تا کہ رضا کار بہتر طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اذان اور خطبہ جمعہ کے علاوہ لاؤڈ سپیکر کا استعمال ہر صورت روکا جائے ۔ 
تمام علمائے کرام کی طرف سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران پُرامن صورت حال کو مستحکم رکھنے میں وہ انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں گئے۔

Sunday, May 5, 2019