محمد اظہر اکرم نے سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے چارج سنبھالنے کے بعد افسران سے میٹنگ کی

ایس ایس پی، محمد اظہر اکرم نے سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پولیس ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر سی پی او فیصل آباد کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں سی پی او فیصل آباد نے پولیس لائن میں سنیئر افسران کے ساتھ تعارفی ملاقات کی۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ وہ ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں لہذا ہر آفیسر ایمانداری اور محکمہ کے ساتھ وفاداری، پروفیشنل ازم اور سخت محنت کو اپنا شعار بنائے۔ سائلین کے ساتھ رویہ نرم اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ رویہ سخت رکھیں۔ مجھے سچ بتائیں گے تو اپنے پیچھے کھڑا پائیں گے۔ میں آپ کی ہر ضرورت کا خیال رکھوں گا

Friday, May 3, 2019