محمد اظہر اکرم نے بطور سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد عہدے کا چارج سنبھال لیا

ایس ایس پی محمد اظہر اکرم بطور سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد تعینات ہوئے ہیں جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہوئے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ہم فیصل آباد کو جرائم سے پاک کرنے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل رہیں گے۔ جرائم کی بیخ کنی کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کو فوقیت دی جائے گی شہری جرائم کی نشاندہی کریں انشاء اللہ مظلوم کو انصاف ملے گا۔

Thursday, May 2, 2019