ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد نے ضلع کے تمام تھانہ جات کے عدالتوں میں موجود پیروی افسران اور عدالتوں میں تعینات نائب کورٹس کے ساتھ میٹنگ کی اور بریفنگ دی

اسماعیل الرحمان کھاڑک، ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد نے ضلع کے تمام تھانہ جات کے عدالتوں میں موجود پیروی افسران اور عدالتوں میں تعینات نائب کورٹس کے ساتھ میٹنگ کی اور بریفنگ دی۔

ایس ایس پی آپریشنز نے تمام افسران و ملازمان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ عدالتوں کے ساتھ ہمارے لنک کا واحد ذریعہ ہیں۔ جو سائلین عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کے لیے آتے ہیں اُن کے ساتھ نرمی سے ساتھ پیش آئیں اور انہیں اچھے طریقے سے بریفنگ دیں۔ عدالتوں کے ساتھ خط و کتابت کو بہتر بنائیں۔ اور عدالتی مفرران کی فہرستیں بروقت تھانہ میں بجھوائی جائیں تا کہ عدالتی مفرران کو بروقت گرفتار کیا جا سکے۔

Monday, April 29, 2019