کنسٹیبل مظہر مصطفیٰ ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ میں زخمی ہوگئے

کنسٹیبل مظہر مصطفیٰ ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ میں زخمی ہوگئے۔ اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے بہادر کنسٹیبل مظہر مصطفیٰ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد پولیس کا ہر جوان مجرموں کے سامنے سینہ سپر ہے، فیصل آ باد پولیس کے حوصلے بلند ہیں اور عوام کو پر امن ماحول اور تخفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس کو فیصل آباد پولیس احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 20.04.19 کو تقریباً 11 بجیرات ایگل سکواڈ کے جوان کینال روڈ تاندلیانوالہ پر گشت کر رہے تھے کہ مسجد طاہر حبیب کے نزدیک کھڑے تین کس نامعلوم اشخاص کو مشکوک جان کر چیک کرنے کی غرض سے آگے بڑھے جنہوں نے پولیس کو آتا دیکھ سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ ایک فائر مظہر مصطفیٰ کنسٹیبل 4886 کو بائیں ٹانگ پر لگا۔ جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ملزم طلحہ ولد نوید کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے دو ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کا آغار کر دیا ہے۔

Sunday, April 21, 2019